کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایف کے رہنما اور سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عمیر صدیقی کی بریت کیخلاف اپیلیں کر دیں۔
عدالت نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزم عمیر صدیقی کی بریت کے خلاف اپیلیں مسترد کیں۔
وکیل صفائی محمد نواز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عدالت نے اپیلیں عدم پیروی پر مسترد کیں، میرے موکل کی بریت قانون کے مطابق ہے، میرے موکل کو 2019 میں بری کیا گیا۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پراسیکیوشن کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
پولیس کے مطابق پی ایس ایف کے رہنما سعید خان کو 2012 اور سیکیورٹی اہلکار لئیق کو 2010 میں قتل کیا گیا تھا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط