آج بھی ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ سے کراچی، لاہور، اسلام اباد کیلئے آج بھی پروازیں شیڈول پر ہیں۔ جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین ،ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہیں۔
لاہور، اسلام آباد، پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل ہوئیں۔ آج العین سے لاہور اسلام اباد پشاور کیلئے 10 پروازیں آپریشنل ہیں۔
دوحہ سے قطر ایئر ویز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے۔ لاہور 8، اسلام اباد 7، پشاور 10 اور ملتان مشرق وسطی کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
20 روز کے دوران پاکستان بھر سے جنگی صورتحال کی وجہ سے 1810 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط