ایران کا بڑا اعلان: اسرائیل اور خلیج میں امریکی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اب اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی ٹیک کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق حالیہ حملوں میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد ایران نے خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دشمن کے اقدامات نے ایران کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ خطے میں موجود امریکا اور اسرائیل سے منسلک اقتصادی مراکز کے خلاف کارروائی کرے۔ اس سلسلے میں گوگل، مائیکروسافٹ اور اوریکل جیسی بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر اور مالیاتی ادارے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے ایرانی عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے دور رہیں جو امریکا یا اسرائیل سے وابستہ ہیں

About The Author