لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دے دیا جس میں مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار، مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی جو 11 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کی سربراہی سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول وار اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔
اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرز کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔

More Stories
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ