چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا آذربائیجان پارلیمنٹ کی اسپیکر صاحبه غفاروا سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر گفتگو۔پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار،
حالیہ ڈرون حملوں کی مذمت۔ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین اور خودمختار ریاستوں کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، چیئرمین سینیٹ۔پاکستان آذربائیجان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،
سید یوسف رضا گیلانی۔کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ناگزیر ہیں،
چیئرمین سینیٹ۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں
۔ سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا آذربائیجان کی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے انخلا میں تعاون پر شکریہ
۔ایران سے 113 پاکستانی شہریوں کا محفوظ انخلا، آستارا بارڈر کراسنگ کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ آذربائیجان پارلیمنٹ کی اسپیکر نے پاکستان کی سفارتی اور سیاسی حمایت کو سراہاپاکستان اور آذربائیجان کے مضبوط تعلقات خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

More Stories
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ