کراچی:
سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 5ہزار 144ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 800روپے کی کمی سے 5لاکھ 37ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401روپے گھٹ کر 4لاکھ 60ہزار 529روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 194 روپے کی کمی سے 8ہزار 810 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 166روپے کی کمی سے 7ہزار 553روپے کی سطح پر آگئی

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا