اسلام آباد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد ملک نے پاکستان تحریک انصاف کی قومی سلامتی ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت نہ کرنے پر بیان
قومی سلامتی جیسے نہایت اہم اور حساس معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ اجلاس میں شرکت سے گریز کرنا انتہائی غیر سنجیدہ اور افسوسناک طرزِ عمل ہے۔ زاہد ملک
ایسے مواقع پر سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر قومی یکجہتی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دینا ہر جماعت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔زاہد ملک
عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ جب بات پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور مستقبل کی ہو تو سیاست کیوں حاوی کر دی جاتی ہے؟ قومی سلامتی پر بریفنگ میں عدم شرکت دراصل قومی اتفاقِ رائے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔زاہد ملک
ہم سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی قوتوں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں اور سنجیدہ فورمز پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔زاہد ملک
قومی سلامتی پر سیاست نہیں، یکجہتی کی ضرورت ہے۔
زاہد ملک مرکزی رہنماء ایم کیو ایم پاکستان

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا