علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کر دیے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت میں علیمہ خان پیش نہ ہوئیں جس پر ان کے وکلا کی جانب سے دائر کردہ استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے علیمہ خانم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ان کے دونوں ضمانتیوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے

About The Author