قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی اور پی این ایس خیبر کے کیپٹن علی رضا کی جانب سے جہاز کے عرشہ پر پاکستانی کمیونٹی کے  اعزاز میں استقبالیہ ڈنر*

جدہ (محمد شباب بھٹہ) قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی اور انٹرنیشنل پورٹ آف جدہ پرخیرسگالی کے دورہ پر ائے ہوئے پاکستان نیول سروس کے جنگی جہاز پی این ایس خیبرکے کمانڈنگ آفیسرکیپٹن علی رضا کی جانب سے 16 فروری 2026 کی شب جہاز کے عرشہ پرایک پُروقار استقبالیہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی، پاکستانی کیمونٹی کی معزز شخصیات، سعودی رائل نیول فورس کے افسران اورقونصلیت جنرل پاکستان جدہ کے افسران شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سعودی اور پاکستانی قومی ترانوں سے ہوا۔ کیپٹن علی رضا نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہ پی این ایس خیبرحال ہی میں ترکی سے لیا گیا ہے اور یہ اسکا پہلا دورہ ہے۔ پی این ایس خیبر جدید دورُ کے تقاضوں کے مطابق مکمل جنگی صلاحیت رکھتا ہے اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے فتح کردہ قلعہ خیبرمدینیہ المنورہ کی مناسبت سے اسکا نام پی این ایس خیبر رکھا گیا ہے۔ قونصل جنرل پاکستان نے کپتان علی رضا اوران کے عملہ کی ضیافت کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں خیرسگالی کی خوشی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

About The Author