اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔
اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل بند ہے۔
تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے حکومت کا میڈیکل پینل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اڈیالا جیل نہ آسکا، میڈیکل بورڈ کی سفارش کی روشنی میں بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے بانی کے طبی معائنے کے لیے حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دیا ہے، پینل میں ڈاکٹر امجد اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 16 فروری سے قبل عمران خان کے طبی معائنے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

More Stories
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ