اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو کو کمیٹی سے نکال کر جسٹس محمد آصف کو شامل کر دیا گیا ہے جب کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 4 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران کے سلیکشن بورڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور جسٹس خادم سومرو کو نکال کر جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلیکشن بورڈ ہائیکورٹ کے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی ریکروٹمنٹ اور ترقیاں دینے کا کام کرتا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا