ہائی پروفائل مصطفٰی عامر قتل کیس ابھی تک التوا کا شکار ہے جس میں چالان جمع ہونے کے 6 ماہ بعد بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نا ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق مقتول مصطفی عامر کی والدہ وجیہ عامر نے التوا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
ہائیکورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کی مدعی وجیہ عامر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اے ٹی سی 16 کے جج کے انتقال کے بعد کیس زیر التوا تھا۔ کیس اے ٹی سی 6 منتقل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کی ری اسٹرکچرنگ کی۔
ری اسٹرکچرنگ کے نتیجے میں اے ٹی سی 6 کو انسداد منشیات عدالت میں تبدیل کردیا گیا۔ کیس میں تاخیر انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے۔
عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس ٹرانسفر کرنے کی منظوری دیدی۔ عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کو نیا نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ مقدمے میں ملزم ارمغان اور شیراز جیل میں ہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط