بی سی سی آئی نے پاکستان کے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے دستبرداری پر آئی سی سی کی حمایت کردی۔
گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ سے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا گیا، جس میں کھیل کے آداب پر زور دیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے لوک سبھا میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آئی سی سی کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتا ہے، تاہم اس معاملے پر کوئی حتمی ردِعمل اس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک آئی سی سی سے براہِ راست بات چیت نہیں ہو جاتی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا فی الحال آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
کرک انفو کے مطابق پی سی بی آئی سی سی کے اتوار کی شب جاری بیان کو اس بات کا ثبوت سمجھتا ہے کہ عالمی ادارہ پاکستان کے مؤقف کو سمجھتا ہے، اس لیے مزید وضاحت کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا