امریکی یونیورسٹی نے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی بیٹی کو نوکری سے برطرف کردیا

امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے

۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فاطمہ لاریجانی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول سے وابستہ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی کے مضامین پڑھا رہی تھیں۔

About The Author