ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد کے غیر اخلاقی رویے پر ایپنک کی شدید مذمت

ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد کے غیر اخلاقی رویے پر ایپنک کی شدید مذمت۔ آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈالیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن (APNEEMC) ضلع حافظ آباد۔ ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد ثناء اللہ ڈھلو کے مبینہ غیر اخلاقی غیر انسانی اور بدزبانی پر مبنی رویے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہےیہ نہایت افسوسناک اور قابلِ تشویش امر ہے کہ ایک اعلیٰ عہدے پر فائز پولیس افسر جس کا بنیادی فریضہ عوام کی جان مال اور عزت کا تحفظ ہے اگر وہی افسر سائلین صحافیوں اور ضلع کے معزز شہریوں کے ساتھ گالم گلوچ تحقیر آمیز زبان اور غیر شائستہ رویہ اختیار کرے تو یہ نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پورے ریاستی نظام کے لیے باعثِ شرمندگی ہےپولیس کا اصل کردار اور عوامی توقعات پولیس فورس کسی بھی مہذب معاشرے میں خوف کی علامت نہیں بلکہ تحفظ انصاف اور اعتماد کی علامت ہوتی ہےایک پولیس افسر سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہعوام کے ساتھ نرمی اخلاق اور احترام سے پیش آئےسائلین کے مسائل کو صبر اور ہمدردی سے سنےاپنے عہدے وردی اور اختیارات کو ذاتی انا یا غصے کا ذریعہ نہ بنائےماں بہن بیٹی اور ہر شہری کی عزت و وقار کا محافظ بنےبدقسمتی سے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ آباد کا حالیہ رویہ ان تمام اصولوں کے برعکس نظر آتا ہے جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیںمطالبہ برائے فوری کارروائی آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈالیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن ضلع حافظ آباد ڈی پی او حافظ آباد اور اعلیٰ پولیس حکام سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف فوری شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کروائی جائےعوام اور سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے ایسے افسر کو اہم عہدے سے فوری ہٹایا جائےمحکمہ پولیس میں ایسے عناصر کے خلاف مثال بننےوالی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی افسر وردی کا غلط استعمال کرنے کی جرات نہ کرے احتجاج اور عوامی آوازہم واضح کرتے ہیں کہ اگر اس سنگین معاملے پر فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن ضلع حافظ آباد صحافی برادری اور عوام کے ساتھ مل کر ہر جمہوری اور آئینی فورم پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہےہم انصاف عزتِ نفس اور باوقار سلوک کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ طاقت کا اصل حسن اختیار میں نہیں بلکہ کردار میں ہوتا ہے۔

About The Author