غزہ: اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد گزشتہ تین ماہ کے دوران غزہ میں کم از کم 100 بچے اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق مرنے والے بچوں میں کم از کم 60 لڑکے اور 40 لڑکیاں شامل ہیں۔
یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود روزانہ اوسطاً ایک بچہ جان سے جا رہا ہے۔
یونیسیف کے مطابق بچوں کی ہلاکتیں فضائی حملوں، ڈرون حملوں، ٹینکوں کی گولہ باری اور براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہو رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اور ایسی جنگ بندی جو بچوں کی جانیں نہ بچا سکے، ناکافی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا