اے پی نیوز کے مطابق افسوس ناک حادثہ کیٹی بندر کے قریب پیش آیا، جس میں 8 افراد کشتی کے الٹنے کے باعث سمندر میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے افراد سمندر میں پرندوں کے شکار کے لیے کراچی سے گئے تھے۔
حادثے کا پتا چلتے ہی مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچالیا، تاہم کشتی حادثے کے نتیجے میں 2 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز لہروں اور خراب موسم کو قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
مقامی ماہی گیر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا