انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری، ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیش رفت

ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورنڈم جاری کر دیا۔پی ٹی اے نے انفارمیشن میمورنڈم وفاقی حکومت کے پالیسی ڈائریکٹو کی روشنی میں جاری کیا ہے، جس میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق اہم شرائط اور ضوابط شامل ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ہر ٹیلی کام آپریٹر ہر سال 1 ہزار نئی کام سائٹس لگانے کے پابند ہوگا، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فائیو جی لانچ کیا جائے گا۔ ٹیلی کام کمپنیاں وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں موجودہ ٹاورز کے 10 فی صد کو فائیو جی پر منتقل کرنے کی پابند ہوں گی۔انفارمیشن میمورنڈم میں فور جی کی کم سے کم سپیڈ 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 20 ایم بی پی ایس مقرر کر دی گئی ہے، کمپنیاں پہلے سال انٹرنیٹ اسپیڈ کو 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 10 ایم بی پی ایس کرنے کی پابند ہوں گی۔فائیو جی کے لیے کم سے کم سپیڈ 50 ایم بی پی ایس مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی سروس کو بڑے شہروں میں تیزی سے پھیلایا جائے گا، کمپنیاں 20 دن میں انفارمیشن میمورنڈم پر تجاویز پی ٹی اے کو دے سکتی ہیں، اور 26 کے بعد فائنل انفارمیشن میمورنڈم جاری کیا جائے گا۔فائیو جی کے لیے 6 بینڈز میں کل 597.2 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، 700 میگا ہرٹس بینڈ میں 30 میگا ہرٹس سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، 1800 میگا ہرٹس بینڈ میں 7.2 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا، 2100 میگا ہرٹس بینڈ میں 40 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔2300 میگا ہرٹس بینڈ میں 50 میگا ہرٹس سپیکٹرم آکشن کیا جائے گا، 2600 میگا ہرٹس بینڈ میں 190 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا، جب کہ 3500 میگا ہرٹس بینڈ میں 280 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا

About The Author