اسلام آباد میں راک کلائمبنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان اور انٹرپروونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے اشتراک سے ایک شاندار راک کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس نے ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
اس مقابلے میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پاکستان کے تمام صوبوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی غیر معمولی مہارت، طاقت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
یہ چیمپئن شپ راک کلائمبنگ اور کوہ پیمائی کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں خود اعتمادی، برداشت اور چیلنج قبول کرنے کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط