لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں پڑنے والے شدید دھند کے سبب موٹرویز کو متعدد مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان سینٹرل ریجن کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں مختلف مقامات پر موٹرویز کو مسافروں کی آمد و رفت کیلیے بند کردیا گیا ہے۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلیے کیے گئے اقدامات کے تحت موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے رجانہ تکموٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے ، ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان سینٹرل ریجن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعدد مقامات سے موٹرویز کی بندش کا اولین مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات کیلیے دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری موٹرویز پر دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا