ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج یکم جنوری کو گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں کیا جائے گا
اسلام آباد (چوہدری محمد سلطان باہو )
آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (APNEC) گلگت بلتستان چیپٹر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج یکم جنوری 2026 دن 2بجے باضابطہ طور پر کر دیا جائے گا
الیکشن کمیشن نے انتخابات کا تفصیلی شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی، جانچ پڑتال، اپیلوں اور حتمی فہرستِ امیدواران کے تمام مراحل مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے گئے جبکہ پولنگ کا عمل یکم جنوری 2026 کو مکمل شفافیت اور جمہوری اصولوں کے تحت منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایپنک کی مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر اور سیکرٹری جنرل صمد مینگل نے گلگت بلتستان کے تمام ممبران سے اپیل کی تھی کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں اور تنظیم کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
جاری کردہ:
راجہ جاوید خان
چئیرمین الیکشن کمیشن
ممتاز بیگ ممبر الیکشن کمیشن

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا