افغانستان میں ادویات کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں ادویات کی شدید قلت اور غیر معیاری دواؤں کی دستیابی کے باعث لاکھوں افراد کی صحت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ صورتحال خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے تشویشناک بنتی جا رہی ہے۔
افغان جریدے ہشت صبح کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی کے بعد ملک میں دواؤں کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پابندی کے نتیجے میں معیاری ادویات نایاب ہو چکی ہیں جبکہ بازار میں غیر معیاری اور مہنگی دواؤں کی بھرمار ہو گئی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا