ریلوے پولیس کی ایمان داری، 38 لاکھ کی رقم مسافر کو واپس مل گئی

: ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایک بار پھر ایمان داری اور فرض شناسی کی شان دار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی خطیر رقم بہ حفاظت اس کے حوالے کر دی۔

گزشتہ روز پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سفر کرنے والا مسافر محسن مشتاق، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر کسی ذاتی کام کی غرض سے اترا، تو ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان، جس میں تقریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، ٹرین میں رہ گیا۔

دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو مذکورہ بیگ رواں ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ اسی اثنا میں مسافر محسن مشتاق تھانہ پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔ مسافر کو آگاہ کیا گیا کہ اس کا بیگ ریلوے پولیس کو مل چکا ہے۔

ایس ایچ او کی بروقت ہدایات پر کانسٹیبل راؤ شریف ٹرین پاکستان ایکسپریس کے ساتھ ریلوے اسٹیشن روہڑی تک روانہ ہوا، جب کہ مسافر پیچھے سے قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا۔ روہڑی ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، جس کے بعد بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے گئے۔

مسافر نے ریلوے پولیس کی ایمان داری اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے تشکر کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا

About The Author