امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساحل کے قریب ضبط کیے گئے آئل ٹینکروں میں موجود خام تیل کو یا تو اپنے پاس رکھے گا یا فروخت کر دے گا، جبکہ ضبط شدہ جہازوں کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر مادورو سخت رویہ اپناتے رہے تو اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے خلاف بحری ناکہ بندی سخت کرتے ہوئے تیل لے جانے والے دو جہاز ضبط کیے ہیں، جبکہ ایک تیسرے جہاز کا تعاقب بھی جاری ہے۔ واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا تیل کی آمدن کو منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے لیے استعمال کر رہا ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا