وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سرحد پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجیوں کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مریدکے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط اور غیر مناسب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اقوامِ عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ افغانستان میں دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد اسکا واضح ثبوت ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا؛ جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کے بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا۔ان کا کہنا تھا کہ باقی بھارت اور اس کی پروکسی خوارج اور اس کے ہمدردوں کا کسی بھی قسم کا شک ہم نے کل بھی دور کیا تھا اور آج بھی

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا