انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے میں ملزمان کے شناختی کارڈ واپس کرنے کی درخواست منظور اور موبائل واپسی کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگردں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کے موبائل فون واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تاہم عدالت نے ملزمان کے شناختی کارڈ واپس کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ کالعدم تنظیم کے صبغت اللہ، شیراز اور طلعت نے درخواستیں دائرکی تھیں۔ ملزمان نے را کی ایماء پر پنجاب کالونی میں ایک شخص کو قتل کا تھا۔
ملزمان نے اسلحہ اور رقم بھارتی ادارے سے حاصل کی۔ مقتول پر بھارتی طیارہ اغواء کرنے کا الزام تھا۔
رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کے موبائل فونز کا فرانزک ہونا ہے واپس نہیں کرسکتے۔ ملزمان کے شاختی کارڈ واپس کرنے پر اعتراض نہیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا