*_وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات پر جائزہ اجلاس_*

*_وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات پر جائزہ اجلاس_*

پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے : وزیراعظم

حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے،  کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے : وزیراعظم

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ برآمدات کے شعبے میں وسعت کے ساتھ ساتھ  روزگار کے مواقع بھی بڑھیں : وزیراعظم

وزیراعظم کی وفاقی وزراء برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمدکنندگان کے پاس خود جانے کی ہدایت

کولڈ چین اور صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کے لئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں : وزیراعظم

وزیراعظم کو مالی سال 2025-2026 کی اب تک کی برآمدات و درآمدات پر بریفنگ دی گئی

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ز وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

About The Author