وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے تاجکستان کی وزیر ثقافت ستاریون مطلوبخون امون زودہ کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے تاجکستان کی وزیر ثقافت ستاریون مطلوبخون امون زودہ کی ملاقات

تاجکستان کی وزیر ثقافت تاجک ثقافتی ہفتہ منانے کے لیے پاکستان کے خصوصی دورے پر ہیں

ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک، میڈیا روابط کے فروغ ،باہمی تعلقات اور دوطرفہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی، میڈیا تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیاوفاقی وزیر اطلاعات نے پاک تاجک ہفتہ ثقافت کے انعقاد پر تاجکستان کی وزیر ثقافت کو مبارکباد دیتاجک صدر امام علی رحمان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں طے پایا تھا کہ پاکستان میں تاجکستان کا ثقافتی ہفتہ منایا جائے گا،

وزیر اطلاعات پاک تاجک کلچرل فیسٹیول جیسے پروگرام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں، عطاء اللہ تارڑدونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط قدیم، گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں،

عطاء اللہ تارڑ پاکستان ثقافتی سفارت کاری کو بہت اہمیت دیتا ہے، عطاء اللہ تارڑوفاقی وزیر اطلاعات نے تاجکستان کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاڈیجیٹل میڈیا موجودہ دور میں عوامی رابطے، ثقافتی ہم آہنگی اور مثبت بیانے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، عطاء اللہ تارڑملاقات میں تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ

پاکستان کے موقع پر ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق علامہ محمد اقبال کی شاعری پاکستان اور تاجکستان کے عوام کے درمیان فکری ہم آہنگی اور باہمی قربت کی علامت ہے، عطاء اللہ تارڑفارسی کے عظیم شعراء دونوں ممالک میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

دونوں برادر ممالک اس مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کو اہمیت دیتے ہیں، وزیر اطلاعات تاجکستان کی وزیر ثقافت نے وفاقی وزیر اطلاعات کا تاجک فیسٹیول ویک کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیاتاجکستان پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں قریبی تعاون کو جاری رکھے گا، وزیر ثقافت تاجکستان مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کو دونوں

ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اجاگر کیا جائے گا، وزیر ثقافت تاجکستانملاقات میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئر، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، ڈائریکٹر جنرل ای پی ونگ، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز اور دیگر بھی موجود تھے۔

About The Author