اسٹامپ پیپرز فیس اسکینڈل؛ کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملزمان کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد:اسٹامپ پیپرز کی فیس میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے اسکینڈل میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران چشم کشاء حقائق سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق دوران تفتیش اسٹام پیپرز کے 29 کروڑ 64 لاکھ روپے خزانے میں جمع نہ کروائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کورٹ فیس اور فارن بلز بھی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے،ایف ٹی او سے 2638 جعلی اور بوگس چالان فارمز بھی جاری ہوئے، وفاقی دفتر خزانہ کا 4 سال سے آڈٹ بھی نہ ہوا۔

About The Author