اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی مندوب کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا انہوں نے کہا جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔پاکستانی قونصلر گل نے کہا کہ بھارت خود جموں وکشمیر کے معاملےکو سلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا، کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصوابِ رائے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوا، بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت امریکا سمیت مختلف خطوں میں قتل و غارتگری میں ملوث ہے، بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں، پاکستان پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے۔پہلگام واقعے پر آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھارت نے مسترد کی، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور اور مناسب جواب دیا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی ریمارکس حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں، بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ ختم کرے، یو این قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔دوسری جانب پاکستان سڈنی میں مذہبی اجتماع پر ہونے والے گھناؤنے حملے کی مذمت کرتا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنے خطاب میں کہا دہشت گردی کی ہرشکل اور ہرصورت میں غیر مشروط مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آبادی، قانونی وتاریخی حیثیت کو تبدیل کرنا بھی غیر قانونی ہے، اسرائیلی آباد کاری فوری بند کی جائے۔سڈنی میں بونڈائی بیچ کے حملہ آور نوید اکرم پر جرم عائد کردی گئی۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے ملزم نوید اکرم پر پندرہ قتل سمیت درجنوں جرائم پر الزامات عائد کیے گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے نوید اکرم نے پولیس کو بیان دینے سے انکار کیا ہے۔ نوید اکرم گزشتہ روز ہی کومے سے باہر آیا تھا۔ آسٹریلوی پولیس کہتی ہے نوید کی حالت بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا