صدر آصف زرداری نے دانش اسکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی نظر ثانی کے لیے وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ صوبوں میں دانش اسکولوں کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔
علاوہ ازیں، صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشورے پر قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، صدر مملکت نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 کی توثیق بھی کر دی۔
آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دے دی

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط