لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز بارودی مواد برآمد کرلیا۔.
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے بارہ خطرناک دہشت گردوں کو لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔
دہشت گرد پنجاب میں خوف وہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا سے را اپریٹ کر رہا تھا کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے لیے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کام کرنے والے 12 خطرناک دہشت گردوں کو بارودی مواد اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔
دہشت گرد مختلف شہروں میں حساس مقامات اور عبادت گاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے، جس کے لئے دہشت گرد حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی ویڈیو بناکر بذریعہ واٹس ایپ انڈیا را ایجنسی کو سینڈ کرتے تھے ۔
لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکدیپ سنگھ ،عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، سرفراز اورعثمان جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔
سکدیپ سنگھ لاہور کا رہائشی ہے اور پیدائشی کرسچن ہے، جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب چینج کیا تھا ۔ جبکہ بہاولپور سے گرفتار دہشت گردوں میں رجب ہاشم ثاقب اور عارف شامل ہیں، ان دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را فنڈنگ کرتی تھی ۔
دہشت گردوں کے قبضے سے7 آئی ای ڈی بم،2 ڈیٹونیٹر،102 فٹ فیوز وائر، دھماکہ خیز مواد اسلحہ موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا