بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ

 بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی۔ خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی بیشتر علاقوں میں سال بھر سے بارش ہی نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق کوئٹہ، جیوانی میں 314 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، کوئٹہ، پنجگور میں 234، نوکنڈی میں 263، دالبندین میں 275 دن سے بارش نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 103 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، تربت میں 101، پسنی میں 80 دن مسلسل بارش نہیں ہوئی، کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران ، مستونگ، نوشکی، کوئٹہ، پشین قلعہ عبداللہ ،پنجگور، واشک خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سے نومبر تک پنجگور اور جیوانی میں سو فیصد کم بارش ہوئی ہیں، دالبندین، نوکنڈی میں 99 فیصد، کوئٹہ میں 87 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں، کوئٹہ، تربت میں 64 اور پسنی میں 50 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے حکومت کو احتیاطی اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی، متاثرہ علاقوں میں پانی کے کم استعمال اور لوگوں کو آگاہی کیلئے اقداماے اٹھائے جائیں، کوئٹہ، صحت اور ویٹرنری موبائل ٹیموں کو علاقوں میں بھیجا جائے

About The Author