وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تمام پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا

ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ملاقات میں امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے

About The Author