اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔دورانِ سماعت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست ہے ۔بعد ازاں عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا