اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی کے لیے 8 اسلامی ممالک کے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے شاہ عبداللّٰہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
شاہ عبداللّٰہ نے غزہ تنازعہ اور جنگ کے بعد استحکام کی کوششوں میں اردن کے کردار کےلیے پاکستان کی حمایت کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے پاکستان اور اردن کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے شاہ عبداللّٰہ کو افغانستان اور بھارت کےساتھ معاملات سے بھی آگاہ کیا، شاہ عبداللّٰہ نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط