اسلام آباد (ملک ذیشان علی اعوان ) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں آوارہ کتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سیکٹر G-8/1 میں آوارہ کتوں نے ایک لڑکی پر حملہ کر دیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہ گئیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق آوارہ کتے روزانہ سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے ہیں جس سے بچوں اور خواتین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہریوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو سکون کا سانس نصیب ہو سکے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا