مارشل سید عاصم منیر نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصر کی قیادت کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی و مسلم امہ کے امور میں فعال اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے معاملات پر قریبی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سماجی و معاشی ترقی، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے شعبوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملاقات گرمجوشی کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاشی و دفاعی تعاون کے فروغ سے پاکستان، مصر اور پورے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط