بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت اور مؤثرکارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظرر کھی گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز، خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی، مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط