پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں نیا سنگ میل آیا ہے، یورپی ملک کے نائب وزیراعظم رادوسلاف سکورسکی کل پاکستان آئی گے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی یورپ میں واقع ملک پولینڈ کے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ رادوسلاف سکورسکی کل پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پولینڈ کے وزیرخارجہ رادوسلاف سکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا۔
وزیرخارجہ رادوسلاف سکورسکی نے پہلا دورہ پاکستان 2011 میں کیا تھا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار پولش ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور رادوسلاف سکورسکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد دونوں وزرائےخارجہ مشترکہ پریس اسٹیٹمنٹ دیں گے، پاکستان پولینڈ کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا