سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں حکمران اتحادکی نشستوں میں اضافہ

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی روشنی میں حکمران اتحاد کی نشستوں میں اضافہ ہو گا جس کے تحت مسلم لیگ ن کے 124 اور پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 75 اراکین ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  فیصلے سے قبل پارٹی پوزیشن میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد  213ہے، مسلم لیگ(ن) کے110، پیپلزپارٹی کے 70،ایم کیو ایم کے 22 اور مسلم لیگ (ق)کے 5ارکان  شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے مجموعی ارکان کی تعداد  100  ہےجن میں سنی اتحاد کونسل کے80، تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ 8آزادارکان اور جےیوآئی کے 8 ارکان شامل ہیں ۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کو14،پیپلز پارٹی کو5،جےیوآئی کو 3 اضافی نشستیں واپس مل جائیں گی ، فیصلے کےبعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے ارکان کی تعداد 124، پیپلز پارٹی کے 75   ہو جائے گی ، جےیوآئی کو بھی فیصلے سے فائدہ پہنچے گا،جے یوآئی کے ارکان کی تعداد 11 ہو گی۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کی جائے گی۔ 

About The Author