پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے بھارت نے چین سے سرحدی تنازع مستقل طور پر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب سے گفتگو میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت چین تنازع کو مستقل روابط اور کشیدگی میں کمی کے منظم روڈ میپ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
بھارتی وزیر دفاع نے ملاقات میں سرحدی حد بندی کے معاملے پر قائم شدہ میکینزم کو دوبارہ فعال بنانے اور باہمی مفادات کے حصول کے لیے اچھے ہمسائیگی تعلقات کی فضا قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط