ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گر گئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 7.22 فیصد کم ہو کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے
واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عمل شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے، اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط