سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع گرجا گھر میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے جس 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ مملکت عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور بے گناہوں کا خون بہائے جانے کو مسترد کرتی ہے ۔ بیان میں ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف شام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ شام کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا، اس نے گرجا گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط