سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھےگی، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔ ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان کے نائب وزیراعظم خطے میں امن کے لیے سرگرم ہیں۔ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا