
اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔
آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا دورہ کریں اور ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔
اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا: آئی جی اسلام آباد
انہوں نے کہا کہ افسران امام بارگاہوں اور اسکاؤٹس کے منتظمین سے ملاقات کریں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں جھاڑیوں کی صفائی کی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے لیے سیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم ہو گا اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈرون اور کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی
More Stories
چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم
صحافیوں و میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود و حقوق کے تحفظ کے لیے ایپنک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،گورنر کے پی کے
میں نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ