غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حماس کی حراست میں تمام یرغمالیوں کی فوری اورغیرمشروط رہائی کا مطالبہ بھی اسی قرار داد کا حصہ ہے۔
قرار داد میں غزہ میں امداد پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور امداد کی محفوظ تقسیم پر بھی زور دیا گیا ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا