روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے امن مزاکرات کا دوسرا راؤنڈ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے مزاکرات میں روس اور یوکرین جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔
مزاکرات کے پچھلے راؤنڈ کے بعد یہ طے پایا تھا کہ صلح کے لیے ممکنہ شرائط پر مبنی میمورنڈم دستاویز کا تبادلہ کریں گے
روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے جنگ بندی کے لیے 2 ممکنہ آپشنز دستاویز کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
روس کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے یوکرین کی فوج یوکرین سے مکمل انخلا کرے جن پر روس نے 2022 قبضہ کیا ہے۔
روس کی جانب سے دوسری شرط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یوکرین کو ملنے والی تمام انٹیلی جنس، تمام تر غیر ملکی امداد کو روکا جائے اور یوکرین کی فوج کو ختم کردیا جائے۔
یوکرین نے روس کی جانب سےعائد دی گئی شرائط کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ امن کے لیے یہ شرائط ہماری قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط