پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1400 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 14 ڈالر کمی ہوگئی۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کمی سے 3288 ڈالر ہوگئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہوکر دو لاکھ 97 ہزار 668 روپے کا ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ 24 روپے کمی سے 3356 اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 0.24 ڈالر کم ہو کر 32.98 ڈالر پر آگئے۔

About The Author