عمرایوب کی نااہلی کےلیے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کےلیے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کےلیے دائر ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےعمر ایوب کو نوٹس بھجوا دیا گیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمرایوب کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، عمر ایوب کے خلاف ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کی تھی۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کےتحت دائر کیا گیا ہے۔

About The Author